ابنا: حلب شہر کے باشندوں نے ايک بڑي ريلي نکال کر صدر بشار اسد کي حمايت کا اعلان کيا اور ساتھ ہي دہشت گردوں کے مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کي مذمت کي –بشار اسد کي حمايت ميں نکالي گئي ريلي کے شرکا نے شام کے امور ميں اغيار کي مداخلت کي بھي سخت الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شامي فوج دہشت گردوں سے نمٹنے اور ملک ميں امن و امان بحال کرنے کے لئے کافي ہے -حلب ميں نکالي جانےوالي ريلي کے شرکا اپنے ہاتھوں ميں صدر بشاراسد کي تصويريں اٹھائے ہوئے تھے- وہ مطالبہ کررہے تھے کہ دہشت گردوں کے لئے علاقے کے بعض عرب ملکوں کي مالي اور اسلحہ جاتي حمايت بند کي جائے - دوسري طرف دہشت گردوں نے ريف دمشق ميں حرستا نامي علاقے ميں ايک نرسري اسکول پر مارٹر فائر کرکے دو معصوم بچوں کو جاں بحق اور متعدد ديگر کو زخمي کرديا –حرستا شہر کے ايک باشندے نے کہا کہ سعودي عرب اور قطر دہشت گردوں کي حمايت کرکے شام ميں خواتين اور بچوں کا خون بہانے ميں دہشت گردوں کے جرائم ميں پوري طرح شريک ہيں، بنابريں ان ملکوں کے حکام پر عالمي عدالت انصاف ميں مقدمہ چلايا جانا چاہئے –شام ميں دہشت گردوں کے وحشيانہ اقدامات مسلسل جاري ہيں تاہم دوسري طرف شامي فوج نے حمص ميں السايح علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرديا ہے –شامي فوج کا کہنا ہے کہ آخري کاميابي شام کے عوام کي ہوگي اور دہشت گردوں اور ان کے حاميوں کو ہر حال ميں شکست کا منہ ديکھنا ہوگا.
.....
/169